ابنا: نيويارک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے پاکستان کي وزير خارجہ حنا رباني کھر سے ملاقات ميں ايک بار پھر امريکا کا يہ مطالبہ دہرايا کہ اسلام آباد کو حقاني گروہ کے خلاف سخت کاروائي کرني چاہئے -
امريکا کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں کابل ميں اس کے سفارتخانے پر حملے ميں حقاني گروہ کے افراد ملوث تھے اور پاکستان کو اس گروہ کے خلاف سنجيدگي کے ساتھ کاروائي کرني چاہئے -
ياد رہے کہ کابل ميں امريکي سفارتخانے پر ہونے والے حاليہ حملے کے بعد طالبان کے خلاف کاروائي کے لئے پاکستان پر امريکا کا دباؤ بڑھ گيا ہے- بعض امريکي حکام نے، حقاني گروہ کے خلاف کاروائي نہ کئے جانے کي صورت ميں پاکستان کويک طرفہ اقدام کي دھمکي بھي دي ہے جس پر پاکستا ن کے سياسي اور مذہبي رہنماؤں نے سخت رد عمل دکھايا ہے -
............
/169